پٹرولیم ڈیلزر کو بچانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں،مرکزی رہنما آل پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2020ء)آل پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن اور سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماغیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کا کاروبار تباہی کے دہانے تک پہنچ گیا ہے جسے بچانے کے لئے حکومت فوری مداخلت کرے۔پٹرولیم ڈیلرز کے اخراجات بڑھ رہے ہیں جبکہ منافع کم ہو رہا ہے اس لئے اس سیکٹر کو بجلی کے بل اور ٹیکسوں میں ریلیف دیا جائے۔ غیاث عبداللہ پراچہ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بہت کم ہو گئی ہیں جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پٹرولیم ڈیلزر کے منافع کا نیا فارمولا بنایا جائے جس کے لئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ نھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم کی قیمتوں میںاچانک کمی کی وجہ سے ڈیلروں کو لاکھوں روپے کانقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اسکے علاوہ ملک گیر لاک ڈائون کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت بہت کم ہو گئی ہے جبکہ حکومت کی ہدایت ہر کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کا...