پشاور،تشویشناک حالت میں لایا گیا کورونا مریض 17 دن بعد صحتیاب ہو گیا

47 سالہ مریض نے 17 دن آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر گزارے،اب جلد ہی گھر شفٹ کر دیا جائے گا۔اسپتال انتظامیہ


پشاور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 11 اپریل 2020 ء ) پاکستان میں جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 47 سالہ عمر فاروق کو 23مارچ کو منتقل کیا گیا تھا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض نے 17 دن آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر گزارے۔
مریض کو 23 مارچ کو انتہائی تشویشناک حالت میں منتقل کیا گیا تھا۔مذکورہ مریض برطانیہ سے پاکستان پہنچا تھا تھا۔جبکہ ان کا تعلق کرک سے بتایا جارہا ہے۔مریض کو اب آئی سی یو سے شفٹ کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمر فاروق کی حالت اب بہت بہتر ہے اور انہیں جلد ہی گھر بھی شفٹ کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا ۔

وزیراعظم عمران خان کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے دورہ کے موقع پر بتایاگیا ہے کہ صوبہ بھر میں 275 قرنطینہ سنٹر بنائے گئے ہیں جن میں کل 18000 افراد کی گنجائش موجود ہے،وزیر اعلی نے صوبائی سطح پر حال ہی میں 32 ارب کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، صوبہ بھر میں 583 وینٹی لیٹر موجود ہیں جن کی تعداد کو مزید بڑھایا جا رہا ہے،ایمرجنسی کے تحت صوبہ میں 638 ریگولر اور 1299 کنٹریکٹ اضافی ڈاکٹر بھرتی کیے گئے ہیں،9000 ریٹائرڈ ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرامیڈک اسٹاف نے رضاکاروں کے طور پر رجسٹریشن کرائی ہے جن کو بوقت ضرورت بلایا جائیگا، صوبے میں سرکاری سطح پر 400 ریپیڈ رسپانس ٹیمیں بنائی گئی ہیں،کوروناٹیسٹنگ کی استعدادکو بڑھایا جا رہا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کی توجہ وبائ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمزور اور غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے،وفاقی حکومت اس وبا پر قابو پانے کیلئے تمام صوبوں کی بھر پور معاونت کر رہی ہے اور یہ تعاون جاری رہے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

آئی پی ایل کا جولائی میں بند دروازوں کے پیچھے انعقاد کا امکان

فٹنس ٹیسٹ: کرکٹرزفی منٹ60 پش اپ ، 50 سٹ اپ لگا ئینگے