Posts

Image
پٹرولیم ڈیلزر کو بچانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں،مرکزی رہنما آل پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2020ء)آل پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن اور سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماغیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کا کاروبار تباہی کے دہانے تک پہنچ گیا ہے جسے بچانے کے لئے حکومت فوری مداخلت کرے۔پٹرولیم ڈیلرز کے اخراجات بڑھ رہے ہیں جبکہ منافع کم ہو رہا ہے اس لئے اس سیکٹر کو بجلی کے بل اور ٹیکسوں میں ریلیف دیا جائے۔ غیاث عبداللہ پراچہ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بہت کم ہو گئی ہیں جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پٹرولیم ڈیلزر کے منافع کا نیا فارمولا بنایا جائے جس کے لئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ نھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم کی قیمتوں میںاچانک کمی کی وجہ سے ڈیلروں کو لاکھوں روپے کانقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اسکے علاوہ ملک گیر لاک ڈائون کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت بہت کم ہو گئی ہے جبکہ حکومت کی ہدایت ہر کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کا

پشاور،تشویشناک حالت میں لایا گیا کورونا مریض 17 دن بعد صحتیاب ہو گیا

Image
47 سالہ مریض نے 17 دن آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر گزارے،اب جلد ہی گھر شفٹ کر دیا جائے گا۔اسپتال انتظامیہ پشاور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 11 اپریل 2020 ء ) پاکستان میں جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 47 سالہ عمر فاروق کو 23مارچ کو منتقل کیا گیا تھا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض نے 17 دن آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر گزارے۔ مریض کو 23 مارچ کو انتہائی تشویشناک حالت میں منتقل کیا گیا تھا۔مذکورہ مریض برطانیہ سے پاکستان پہنچا تھا تھا۔جبکہ ان کا تعلق کرک سے بتایا جارہا ہے۔مریض کو اب آئی سی یو سے شفٹ کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمر فاروق کی حالت اب بہت بہتر ہے اور انہیں جلد ہی گھر بھی شفٹ کر دیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا ۔ وزیراعظم عمران خان کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے دورہ کے موقع پر بتایاگیا ہے کہ صوبہ بھر میں 275 قرنطین

کورونا وائرس کا پھیلاﺅ:کراچی کی 12یونین کونسلوں کو مکمل سیل کردیا گیا

Image
کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کا عوام پر بہت برا اثر ہوگا‘وفاق کو مشترکہ کوششوں کی پیشکش کی ہے. چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل۔2020ء) کورونا وائرس کے پھیلاﺅکے باعث ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے کراچی کی 12 یونین کونسلیں سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیںاس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 یوسیز میں نہ کسی شخص کو جانے کی اجازت ہوگی نہ باہر آنے کی، رینجرز اور پولیس کی نفری ان علاقوں میں تعینات رہیں گی. ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کے دفتر سے جاری حکم نامے کے مطابق ضلع شرقی میں 11 یونین کونسلوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے‘ یہ اقدام ان علاقوں میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین سامنے  آنے کے باعث اٹھایا گیا ہے. پولیس اور رینجرز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان 11 یونین کونسلوں کو سیل کر دیں جن میں‘یو سی 6 گیلانی ریلویز‘یو سی 7 ڈالمیا‘یو سی 8 جمالی کالونی‘یو سی 9 گلشن-2‘یو سی 10 پہلوان گوٹھ‘یو سی 12 گلزارِ ہجری‘یو سی 13 صفورہ گوٹھ‘یو سی 14 فیصل کینٹ‘یو سی 2 منظور کالونی‘یو سی 9 جیکب لائن اوریو سی 10 جمشید کوارٹرزشامل ہیںڈپٹی

آئی پی ایل کا جولائی میں بند دروازوں کے پیچھے انعقاد کا امکان

Image
                                                 21روزہ لاک ڈاؤن ختم ہونے پر حکومتی ہدایات کے تحت حتمی فیصلہ کیا جائیگا :ذرائع نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اپریل 2020ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل کا رواں برس جولائی میں بند دروازوں کے پیچھے انعقاد کیا جا سکتا ہے البتہ اس بارے میں حتمی فیصلہ بی سی سی آئی حکام اور فرنچائز اسی وقت کریں گی جب 21 روزہ لاک ڈاؤن ختم ہونے پر حکومت کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 29 مارچ سے شروع ہونے والا ایونٹ 15 اپریل تک موخر کیا گیا لیکن موجودہ حالات میں ایسا کوئی امکان نہیں کہ لاک ڈاؤن کے خاتمے پر بھی اس کے میچز کھیلے جائیں کیونکہ عالمی وباء کے پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر واضح کیا کہ آئی پی ایل کو کرکٹ کیلنڈر میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے لہٰذا اس کیلئے متبادل ونڈو تلاش کی جا رہی ہے اور بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی بھی تجویز دے چکے ہیں کہ کورونا وائرس کے باعث ایونٹ کو مختصر

فٹنس ٹیسٹ: کرکٹرزفی منٹ60 پش اپ ، 50 سٹ اپ لگا ئینگے

Image
                                                 ٹرینر یاسر ملک اور ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق فٹنس ٹیسٹ لیں گے لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اپریل 2020ء ) لاک ڈاؤن میں پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 20 اور 21 اپریل کو وڈیو لنک کے ذریعے لیے جائیں گے، فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کو ایک منٹ میں 60 پش اپ اور 50 سٹ اپ لگانے ہوں گے۔ ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ آن لائن فٹنس ٹیسٹ تمام کھلاڑیوں کے لیے چیلنج ہوگا، لاک ڈاؤن میں بھی فٹنس کا خیال رکھنا لازمی ہے۔ 35 سالہ اظہر علی نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی کی خبریں سن رہے ہیں، اس سے بہت فائدہ ہوگا، پی سی بی نے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا اعلان کیا ہے، یہ تمام کھلاڑیوں کے لیے چیلنج ہوگا۔ ٹرینر یاسر ملک اور ہیڈ کوچ مصباح الحق فٹنس ٹیسٹ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا طویل وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگی، ہم اپنے طور پر کوشش کر رہے ہیں کہ خود کو فٹ اور متحرک رکھ سکیں، کوشش کریں گے کچھ پریکٹس میچز ہو جائیں، ہمیں معلوم ن